نیوزی لینڈ میں نئے سال 2026 کا آغاز شاندار آتشبازی سے ہوا۔ جاپان اور جنوبی کوریا سمیت ایشیائی ممالک میں بھی جشن منایا گیا۔
آکلینڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ میں نئے سال 2026 کا آغاز شاندار آتشبازی سے ہوا۔ آکلینڈ شہر جگمگا اٹھا۔
سال 2025 کے اختتام کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نئے سال کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا سمیت ایشیائی ممالک میں روایتی رسومات کا اہتمام کیا گیا۔
یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سال نو کا آغاز بعد میں ہوتا ہے جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔ نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی ٹائم زون سسٹم کی بنا پر نئے سال کا آغاز مختلف ممالک میں مختلف اوقات پر ہوتا ہے جو ایک دن میں دنیا کو مختلف اوقات پر نئے سال میں داخل کرتا ہے۔














