فلم ‘ہندن’ کی آسکرز میں ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں

فلم ‘ہندن’ کی آسکرز میں ناکامی کی وجہ دستاویزات کی عدم تکمیل بتائی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فلم 'ہندن' کی آسکرز میں ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں سال 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستانی فلم ‘ہندن’ کو بروشسکی زبان میں پہلی بار منتخب کیا گیا تھا، لیکن اس کی نامزدگی نہیں ہو سکی۔ ہدایتکار کرامت علی نے بتایا کہ دستاویزات کی عدم تکمیل کی وجہ سے فلم کو مسترد کیا گیا۔

کرامت علی نے کہا کہ اکیڈمی کی جانب سے دستاویزات مکمل نہ ہونے کی اطلاع دی گئی، حالانکہ انہوں نے تمام کاغذات دوبارہ ارسال کیے تھے۔ بعد میں اکیڈمی نے اپنی غلطی تسلیم کی لیکن فلم کی نامزدگی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

اکیڈمی ایوارڈز کے قوانین کے مطابق فلم کو کمرشل سینما میں نمائش کے لیے پیش کرنا ضروری ہے۔ ہندن کی دستاویزات بروقت جمع کرائی گئی تھیں، مگر پیچیدگیوں کی بنا پر پاکستان کی آفیشل انٹری قبول نہ ہو سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں