بابر اعظم کے لیے 2026 میں ذاتی زندگی میں مثبت تبدیلی کا امکان ہے۔ سامعہ خان کے مطابق، محبت ان کی زندگی کا نیا موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیا سال شروع ہونے کے قریب ہے اور مشہور شخصیات کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں جاری ہیں۔ کرکٹ شائقین کی نظریں بابر اعظم پر مرکوز ہیں کہ ان کے لیے آنے والا وقت کیسا ہوگا۔
معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر بابر اعظم کی بتائی گئی تاریخ پیدائش درست ہے تو 2026 ان کے لیے ذاتی زندگی میں خاص ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق، بابر اعظم کو محبت ہو سکتی ہے جو ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے گی۔
سامعہ خان نے مزید کہا کہ یہ محبت بابر اعظم کو اعتماد دے سکتی ہے جس سے وہ اپنی پرانی فارم میں کم بیک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ مینجمنٹ کو بابر اعظم کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا تاکہ وہ کھل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔















