پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، آسٹریلوی خریدار کی دلچسپی

پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں آسٹریلوی خریدار حمزہ مجید چوہدری کی دلچسپی، ٹیم خرید کر کرکٹ کو فروغ دینے کا ارادہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، آسٹریلوی خریدار کی دلچسپی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے ایک آسٹریلوی خریدار سامنے آیا ہے۔ حمزہ مجید چوہدری نے لاہور میں ایک تقریب میں بتایا کہ وہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کے چناؤ کے لیے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں سمجھتے ہیں۔

حمزہ مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے تعلق کی وجہ سے سیالکوٹ اور فیصل آباد ٹیم کے ناموں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کرکٹ کو مزید فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے وطن واپس آئے ہیں۔

انہوں نے اظہار کیا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کی خواہش ہے اور وہ ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں پہلے بھی اسپورٹس سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں اور پاکستان میں بھی نئے ٹیلنٹ کی تلاش جاری رکھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں