نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ

پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی کے لیے 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پنجاب پولیس کو سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے جن میں 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اے ایس آئیز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16977 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی، جبکہ ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، اور شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔

ٹریفک کے مربوط انتظامات کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، اور پی ایچ پی ٹیمیں پٹرولنگ بڑھائیں گی۔ شہری کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع 15 پر دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں