پنجاب حکومت نے بسنت سے قبل پتنگ بازی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، صرف مخصوص دنوں پر اجازت ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت سے قبل پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر میں مخصوص دنوں کے علاوہ پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔
سیکرٹری داخلہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو پتنگ بازی کے مکمل تدارک کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو مشروط طور پر پتنگ بازی کی اجازت دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مقررہ دنوں کے علاوہ پتنگ اڑانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کو غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















