سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ توانائی تعاون مفاہمتی یادداشت کی منظوری

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی منظوری دی، شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی کابینہ نے پاکستان سے توانائی تعاون کی منظوری دی

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دے دی۔

منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دیگر ملکوں کے ساتھ بھی باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اجلاس کے دوران سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ سعودی شہریوں کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں