روس نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی، روسی وزارت دفاع کے مطابق حملے میں رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں جنگل کے علاقے میں برف میں پڑا تباہ شدہ ڈرون دکھایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھا، تاہم صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بتایا کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے دوران صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، جنہیں روس نے مار گرایا۔ انہوں نے یوکرین کے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
یوکرین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماسکو اس طرح کے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔














