کریباتی میں سال 2026 کا آغاز، دنیا بھر میں جشن

کریباتی جزیرے پر سال 2026 کا آغاز ہوا، دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کریباتی میں سال 2026 کا آغاز، دنیا بھر میں جشن

کریباتی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا بھر میں سال 2025 کا اختتام ہو رہا ہے اور کریباتی جزیرے پر سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہاں دوپہر تین بجے سال 2026 شروع ہوا، جبکہ اس وقت جزیرے پر رات کے بارہ بج رہے تھے۔ اسی وجہ سے کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔

کریباتی کے بعد نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگا، جہاں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے نئے سال کی آمد ہوگی۔ آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی جلد ہی سال 2026 کا استقبال کیا جائے گا، جہاں بڑے پیمانے پر آتش بازی اور عوامی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سال نو کا آغاز نسبتاً بعد میں ہوتا ہے، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مشہور کرسٹل بال نصب کر دی گئی ہے اور اس کی آزمائش بھی ہو چکی ہے، ہر سال کی طرح یہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کا یہ فرق عالمی ٹائم زون سسٹم کا نتیجہ ہے، جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی نظام کے باعث کچھ ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہوتا ہے جبکہ کچھ خطوں میں ابھی پرانا سال جاری ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں