لاہور ہائیکورٹ نے 2025 میں ایک لاکھ 73 ہزارسے زائد مقدمات نمٹائے

لاہور ہائیکورٹ نے 2025 میں تاریخ کے سب سے زیادہ مقدمات نمٹائے، چیف جسٹس نے کارکردگی سراہتے ہوئے شفافیت اور بروقت انصاف پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ نے 2025 میں 1.73 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سال 2025 کے دوران ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے ہیں، جو عدالت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس سال ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 45 ہزار 748 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر 92 ہزار 505 مقدمات کے فیصلے ہوئے جبکہ ملتان بینچ پر 44 ہزار 145، بہاولپور بینچ پر 18 ہزار 415 اور راولپنڈی بینچ پر 17 ہزار 948 مقدمات نمٹائے گئے۔

عدالت نے 6 ہزار ٹیکس مقدمات بھی نمٹائے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی اور شفافیت اولین ترجیح ہے۔ آٹو میشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال نے فیصلوں کی رفتار میں اضافہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں