2025 میں پاکستانی سینما نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، بڑی فلموں نے مقامی اور عالمی سطح پر دھوم مچا دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 پاکستانی سینما کے لیے ایک یادگار سال ثابت ہوا، جہاں بڑے ستاروں کی واپسی اور منفرد کہانیوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔ اس سال انڈسٹری نے نہ صرف مقامی سطح پر بہترین کاروبار کیا بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی اپنی پہچان بنائی۔
‘لو گرو’ سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر ثابت ہوئی، ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ ‘نیلوفر’ نے فواد خان اور ماہرہ خان کی شاندار اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا۔
فیع راشدی کی ‘دیمک’ نے سرپرائز کامیابی حاصل کی اور فلم سازوں کے لیے نئی راہوں کا تعین کیا۔ شاز خان کی ‘دی مارشل آرٹسٹ’ نے اپنی تکنیک اور فائٹ سینز کے ذریعے ناقدین سے داد سمیٹی۔
شہزاد رفیق کی ‘ویلکم ٹو پنجاب’ نے تخلیقی معیار کی بنیاد پر باکو فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت کر پاکستانی ثقافت کا نام روشن کیا۔















