چترال میں روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار کیا

چترال میں روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر میں کشمیری مارخور کا شکار کیا، شکار کی آمدن کا 80 فیصد مقامی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چترال میں روسی شہری نے 68 ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار کیا

چترال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی شہری آندرے زیکا نے چترال کے علاقے گہریت گول میں کشمیری مارخور کا 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ٹرافی شکار کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائے گا۔

ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں