آئی سی سی کی رینکنگ میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق جسپریت بمرا ٹیسٹ بولرز میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مچل اسٹارک اور نعمان علی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی کی رینکنگ میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی دو درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے گس ایٹکنسن تین درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے برائیڈن کرس چھ درجے ترقی کے ساتھ 23 ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ شاہین آفریدی کا 24 واں، محمد عباس کا 28 واں اور ساجد خان کا 29 واں نمبر ہے۔

انگلینڈ کے جوش ٹونگ تیرہ درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں