آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، نعمان علی کی ترقی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نعمان علی دو درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، نعمان علی کی ترقی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستانی اسپنر نعمان علی نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے ٹیسٹ باؤلرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی 24 ویں، محمد عباس 28 ویں اور ساجد خان 29 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر، ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں