کیلوں کو تازہ رکھنے کا مؤثر طریقہ دریافت

ماہرین کے مطابق، نمکین پانی میں ڈبو کر اور ڈنڈی کو لپیٹ کر کیلوں کو تازہ رکھا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیلوں کو تازہ رکھنے کا مؤثر طریقہ دریافت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گھر میں لائے گئے کیلوں کا جلد نرم اور سیاہ ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے، لیکن ماہرین نے ایک سادہ طریقہ بتایا ہے جس سے یہ پھل تقریباً ایک ماہ تک تازہ رہ سکتے ہیں۔

کیلوں کو نمکین پانی میں ڈبوئیں تاکہ بیکٹیریا اور فنگس کی مقدار کم ہو، اور خشک کر کے ڈنڈی کو پلاسٹک ریپ یا ایلومینیم فوائل سے لپیٹیں۔ یہ عمل ایتھائلین گیس کے اخراج کو کم کرتا ہے اور پھل کو طویل مدت تک تازہ رکھتا ہے۔

کیلوں کو دیگر پھلوں سے الگ رکھنا بھی مفید ہے کیونکہ کچھ پھل پکنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں