2025 میں اسمارٹ فونز جدید فیچرز کے باوجود صارفین کو مایوس کر گئے، روزمرہ استعمال میں بہتری نظر نہیں آئی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں اسمارٹ فونز نے جدید فیچرز کے باوجود صارفین کو مایوس کیا۔ بڑی بیٹریز، طاقتور چِپس اور دلکش ڈسپلے کے باوجود روزمرہ استعمال میں بہتری نظر نہیں آئی۔
ماہرین کے مطابق، اسمارٹ فون انڈسٹری کی جدت کی رفتار کم ہو چکی ہے۔ فونز اشتہارات میں شاندار نظر آتے ہیں، مگر استعمال کے دوران وہ تازگی فراہم نہیں کر پاتے جو کبھی اسمارٹ فون انقلاب کی پہچان ہوا کرتی تھی۔
2025 میں بھی آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان فائل شیئرنگ مسائل کا شکار رہی۔ برانڈز کے ایکو سسٹمز میں منتقلی مشکل ہے، جبکہ فلیگ شپ فونز کی قیمتیں لیپ ٹاپس کے قریب پہنچ چکی ہیں، مگر صارفین کو چارجر جیسی بنیادی چیزوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026 میں صنعت کو عملی بہتری پر توجہ دینی چاہیے، جیسے پلیٹ فارمز کے درمیان آسان منتقلی، طویل عرصے تک ہموار کارکردگی، بہتر بیٹری لائف اور سستی مرمت کی سہولت۔















