کرک انفو کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہیں، بھارت اور انگلینڈ کے تین تین کھلاڑی شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف کرکٹ ویب سائٹ ‘کرک انفو’ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 کا اعلان کیا ہے، جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔
اس ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے تین، ویسٹ انڈیز کے دو، اور آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
کرک انفو کی اس ٹیم میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکلوس پوران، ڈیوالڈ بریوس، ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
اسی ویب سائٹ نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2025 کا بھی اعلان کیا، جس میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ اس ٹیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے تین، انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے دو دو اور جنوبی افریقہ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
روہت شرما، میتھیو بریٹزکی، ویرات کوہلی، جو روٹ، شائے ہوپ، گلین فلپس، میچل سینٹنر، عادل رشید، جوفرا آرچر، میٹ ہنری اور جیڈن سیلز اس ٹیم کا حصہ ہیں۔















