میکسیکو کے جوآن پیڈرو فرانکو، دنیا کے سب سے وزنی شخص، گردوں کے انفیکشن کے باعث 41 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے سب سے وزنی شخص جوآن پیڈرو فرانکو کا گردوں کے شدید انفیکشن کے باعث 41 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
جوآن پیڈرو کا تعلق میکسیکو سے تھا اور انہیں 2017 میں 1,322 پاؤنڈ یعنی تقریباً 600 کلو گرام وزن کے ساتھ دنیا کا سب سے موٹا شخص قرار دیا گیا تھا۔
وہ شدید انفیکشن میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم ان کی صحت میں دن بدن خرابی آتی گئی اور وہ انتقال کر گئے۔
جوآن پیڈرو نے زندگی کے معمولات میں دشواری کے باعث سرجری اور ڈائیٹنگ کے ذریعے وزن کم کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد ان کا وزن 590 کلو گرام تک کم ہوگیا تھا۔













