نیشنل پولیس اکیڈمی کے اے ایس پیز کو سستے پلاٹس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرتربیت اے ایس پیز کو آسان اقساط پر پلاٹس دیے جائیں گے، جبکہ مختلف رینک کے افسران کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اے ایس پیز کو سستے پلاٹس کی سہولت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرتربیت اے ایس پیز کو ہر سال آسان اقساط پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ پاکستان بھر سے ہر سال 10 پولیس انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو اسکالرشپ پر بیرون ملک کورسز کے لئے بھیجا جائے گا۔ مزید برآں، پندرہ کانسٹیبلز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی، جبکہ ہر سال 5 ایس پی اور ایس ایس پی رینک کے افسران کو اے آئی میں ڈگری کے لئے اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے ادارے کو خسارے سے نکال کر سرپلس میں لانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے فعال اور متحرک بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں