پولیو کے خلاف پاکستان کی بڑی کامیابی، تین ماہ سے کوئی کیس نہیں

2025 میں پاکستان نے پولیو کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی، گزشتہ تین ماہ میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پولیو کے خلاف پاکستان کی بڑی کامیابی، تین ماہ سے کوئی کیس نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 2025 کے اختتام پر پولیو کیسز کی موازنہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیو کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی، کیونکہ گزشتہ تین ماہ میں کوئی نیا پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ سال 2024 میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد کم ہو کر صرف 30 رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے بعد ملک بھر میں کوئی نیا پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ بلوچستان اور پنجاب میں تقریباً ایک سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 2025 میں اعلیٰ معیار کی 6 انسداد پولیو مہمات کامیابی سے انجام دی گئیں اور ملک بھر میں 98 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیو کے خاتمے میں مضبوط حکومتی قیادت اور ادارہ جاتی تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے کامیابیاں ملیں جبکہ کمیونٹی، مذہبی رہنماؤں اور میڈیا کی شمولیت سے پولیو پروگرام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں