اسلام آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

سال 2025 میں اسلام آباد میں 1 لاکھ 37 ہزار 259 گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں 22 ارب روپے جمع ہوئے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رپورٹ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 کے دوران اسلام آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 37 ہزار 259 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ٹوکن ٹیکس کی مد میں 22 ارب 10 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 895 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔

مختلف کاروائیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر 4 ہزار 648 گاڑیوں کو 5 کروڑ 34 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 2 ہزار 63 گاڑیوں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 2 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

غیر قانونی لائٹس کے استعمال پر 53 گاڑیوں کو 83 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے استعمال پر بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

عرفان میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے باہر ایجنٹس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کو بروقت اور مستند سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی آن لائن بھی دستیاب ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں