عوامی رجحان مثبت، 2026 میں حالات بہتر ہونے کی توقع۔ گیلپ سروے رپورٹ

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 51 فیصد پاکستانی 2026 میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں، جبکہ 52 فیصد دنیا کے پُرامن ہونے کے بارے میں بھی پُرامید ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گیلپ پاکستان: 2026 کے بارے میں نصف سے زائد پاکستانی پُرامید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق 51 فیصد پاکستانی 2026 میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں، جو عالمی سطح پر 37 فیصد کی شرح سے زائد ہے۔ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانیوں میں ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی امید میں اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 43 فیصد اور 2025 میں 53 فیصد لوگ 2026 کے لیے بہتری کی توقع کر رہے تھے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق، 52 فیصد پاکستانی نئے سال میں دنیا کے پُرامن ہونے کے لیے بھی پُرامید ہیں، جو بھارت اور عالمی اوسط سے دگنی شرح ہے۔ تاہم، 21 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ دنیا میں فساد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں