کراچی میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات کی شرح بلند ترین رہی

چھیپا فاؤنڈیشن نے 2025 میں کراچی میں حادثات کی شرح جاری کی، ٹریفک حادثات میں 857 افراد جاں بحق ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں 2025 کے دوران ٹریفک حادثات کی شرح بلند ترین رہی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)چھیپا فاؤنڈیشن نے 2025 میں کراچی میں ہونے والے حادثات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ٹریفک حادثات کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ ان حادثات میں 857 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 670 مرد، 89 خواتین، 74 بچے اور 24 بچیاں شامل ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ٹریفک حادثات میں 12,188 افراد زخمی ہوئے جن میں 9,550 مرد، 1,904 خواتین، 563 بچے اور 171 بچیاں شامل ہیں۔ ادارے نے فائرنگ، ڈکیتی، اور دیگر حادثات کے اعداد وشمار بھی جاری کیے ہیں۔

فائرنگ کے واقعات میں 419 افراد جاں بحق جبکہ 1,659 افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا نے دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تفصیل بھی فراہم کی ہے جیسے کہ گیس سلنڈر پھٹنے، ٹرین کی ٹکر اور کرنٹ لگنے کے واقعات۔

خودکشی کے واقعات میں 123 افراد زندگی سے محروم ہوئے جبکہ منشیات کے استعمال سے 400 افراد کی لاشیں ملیں۔ چھیپا کے مطابق ان لاشوں میں سے زیادہ تر لاوارث تھیں اور انہیں چھیپا قبرستان میں دفن کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں