2025 کے بہترین اسمارٹ فونز،طویل بیٹری لائف کے حامل

سال 2025 کے پانچ بہترین اسمارٹ فونز میں طویل بیٹری لائف اور جدید چارجنگ کی خصوصیات شامل ہیں جو جدید دور کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 کے بہترین اسمارٹ فونز،طویل بیٹری لائف کے حامل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں اسمارٹ فونز نے طویل بیٹری لائف، جدید تکنالوجی اور تیز چارجنگ کی خصوصیات کی بدولت ڈیجیٹل زندگی کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اس سال کے پانچ بہترین فونز کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو کی 7500mAh بیٹری اور 120W فاسٹ چارجنگ اسے ہیوی یوزرز کے لیے مثالی بناتا ہے۔

ون پلس 15 کی 7300mAh بیٹری گیمنگ اور اسٹریمنگ کے لیے موزوں ہے، جبکہ 120W چارجنگ اسے جلدی چارج ہونے کی سہولت دیتی ہے۔

آنر میجک 8 پرو ایک دن سے زائد بیٹری بیک اپ کے ساتھ 100W فاسٹ چارجنگ فراہم کرتا ہے۔

ویوو آئی کیو او 15 کی 7000mAh بیٹری اور 120W چارجنگ اسے گیمنگ کے شوقین افراد میں مقبول بناتی ہے۔

آئی فون 17 پرو میکس کی مؤثر توانائی مینجمنٹ اسے ایپل صارفین کے لیے پسندیدہ انتخاب بناتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں