اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ، افغان عوام کے لیے اشیاء خوراک شامل ہیں۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر کی طرف روانہ ہوگئے۔ یہ کنٹینرز جمرود ٹرمینل سے روانہ ہوئے اور ان میں یونیسف کی طرف سے اشیاء خوراک شامل ہیں جو افغان عوام کے لیے عطیہ کی گئی ہیں۔
کسٹم ذرائع کے مطابق، دوسرے مرحلے میں یونیسف کی طرف سے ادویات اور طبی آلات بھی عطیہ کیے جائیں گے۔ افغان حکام کی اجازت کے بعد کنٹینرز کی کلیئرنس کی جائے گی اور یہ کنٹینرز طورخم سرحد پار کریں گے۔
واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سمیت تمام تجارتی گزرگاہیں 11 اکتوبر 2025 سے بند ہیں، جس کے باعث دوطرفہ تجارت متاثر ہوئی ہے۔














