کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا

سندھ کے وزراء نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا، کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ یہ بس سروس ملیر سے شارع فیصل تک چلائی جائے گی اور اس کا کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بس کے کرایوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے اور نئے سال میں سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات بڑھانے کی کوشش جاری ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس سے سوا لاکھ لوگ روزانہ سفر کر رہے ہیں جبکہ گرین لائن بس سروس پر 65 ہزار لوگ سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن، بی آر ٹی پر دوبارہ کام شروع ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کے لیے تمام لوگ مل کر کام کر رہے ہیں اور صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جبکہ شاہراہ بھٹو اسٹیٹ آف دی آرٹ کے طور پر عوام کو تحفہ دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں