تحریک انصاف بانی عمران خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہے، کارکنان جیل کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی بانی عمران خان کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے۔
انہوں نے بیان دیا کہ پارٹی کارکنان جیل کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں اور راولپنڈی سے بھی مزید کارکن جیل کے باہر پہنچ رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا تھا جبکہ سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی کو سونپ دی گئی ہے۔ پارٹی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کے مطابق ہی ہے۔














