علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ہے اور عمران خان کے حامی جلد اسٹریٹ موومنٹ میں شامل ہوں گے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش تحریک تحفظ آئین نے نہیں، بلکہ وزیراعظم نے خود کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت دی ہے اور جلد ہی لوگ اسٹریٹ موومنٹ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل میں اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے موجود ہیں۔
اس موقع پر عمران خان کی دوسری بہن نورین نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک مزید آگے بڑھے گی اور قیادت سہیل آفریدی کے ساتھ ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات پر عوام کو آواز اٹھانی چاہیے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے چار کروڑ لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا، اور جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ عوامی نمائندے کے لیے مناسب نہیں تھا۔














