اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ کی آج آخری تاریخ، کل سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لگوانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ کل سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز پر عملے اور سٹاک میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو بروقت ایم ٹیگ فراہم کیا جا سکے۔ 14 نومبر سے اب تک ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے شہر کے مختلف انٹری پوائنٹس پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کرنے والے ٹیگ ریڈرز بھی یکم جنوری سے مکمل طور پر فعال کر دیئے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے بروقت اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا لیں۔

دیگر متعلقہ خبریں