ترکیہ میں نئے سال پر داعش کے 357 مشتبہ افراد گرفتار

ترکیہ کی سکیورٹی فورسز نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر 357 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکیہ میں نئے سال پر داعش کے 357 مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ کی سکیورٹی فورسز نے ملک گیر کارروائیوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے 357 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ آپریشن 21 صوبوں میں بیک وقت کیا گیا، جس میں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس اداروں نے حصہ لیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی دہشت گرد تنظیم کو منظم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کے مطابق شہر میں 110 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جو نئے سال کے موقع پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے وابستہ 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن میں 11 غیر ملکی شامل ہیں۔

ترک حکام نے استنبول میں پہلے بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا تھا اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا، جس سے نئے سال پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنایا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں