کومل عزیز نے کہا کہ کم عمری میں اداکاری تفریح تھی، لیکن اب وہ کاروبار کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ و کاروباری شخصیت کومل عزیز نے کہا ہے کہ اداکاری ان کے لیے کم عمری میں تفریح تھی، لیکن اب وہ بڑی ہوچکی ہیں اور کاروبار کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔
کومل عزیز نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں کہا کہ وہ کاروبار میں زیادہ مزہ محسوس کرتی ہیں کیونکہ اس میں دماغ کا استعمال اور پیچیدہ مسائل کا حل ہوتا ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کی گلیمر اور میک اپ کم عمری میں دلچسپ لگتا تھا، لیکن اب ان کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔
کومل عزیز نے ‘میں نہ جانو’، ‘راز الفت’، اور ‘مہلت’ جیسے کامیاب ڈرامے کیے ہیں اور اب وہ فیشن برانڈ چلا کر کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔















