اسلام آباد، تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس ملتوی

اسلام آباد، تہران، استنبول فریٹ ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس ملتوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ اس ٹرین سروس کا آغاز 31 دسمبر سے ہونا تھا۔ یہ ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچتی جہاں سے نوشکی، دالبندین ہوتے ہوئے ایران کے میر جاوا میں داخل ہوتی۔

محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نے کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں مکمل تیاریاں کر لی تھیں۔

تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث فریٹ ٹرین کی روانگی ایک روز قبل ملتوی کر دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں