سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، تھرڈ پارٹی انشورنس نئے سال سے نافذ

سندھ کابینہ نے تھرڈ پارٹی انشورنس نئے سال سے نافذ کرنے اور سیلز ٹیکس کم کرنے کی منظوری دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ کابینہ کے اہم فیصلے، تھرڈ پارٹی انشورنس نئے سال سے نافذ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کابینہ کے اجلاس میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس نئے سال سے نافذ کرنے سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں 12 ایجنڈا آئٹمز پر غور ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ مشاورت کے بعد دو اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس نافذ ہوگی اور اس پر سیلز ٹیکس 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا جائے گا۔

کابینہ نے موٹر وہیکل ایکٹ کی شق 19 اور 20 میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے بل سندھ اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ کاری کو مؤثر بنانے اور اختیارات کی دوہری تقسیم ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دانش اسکولز کے قیام کے لیے زمین مختص کرنے کی منظوری دی۔ سندھ لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔

سندھ کابینہ نے منتخب میونسپل اسکولوں کی مینجمنٹ کے لیے دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی۔ اس کے تحت 21 میونسپل اسکولوں میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں