سندھ سولر انرجی منصوبے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات

سندھ میں 27 ارب روپے کے سولر انرجی منصوبے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ سولر انرجی منصوبے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ میں 27 ارب روپے کے سولر انرجی منصوبے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سولر پروجیکٹ میں کرپشن کے ثبوت ملے ہیں اور دو بار انکوائریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ یہ پروجیکٹ این جی اوز کے تحت دیا گیا تھا اور اس میں غریب لوگوں کو سولر پینل مہیا کیے جانے تھے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ غریب کا پیسہ کھانا بڑا ظلم ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ این جی اوز کی سلیکشن بغیر ٹینڈر کے کی گئی اور کچھ لوگوں میں بندربانٹ کی گئی۔ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تمام ریکارڈ کے ہمراہ سیکرٹری کو دوبارہ طلب کرلیا۔

دیگر متعلقہ خبریں