راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین کی شادی کی تقریب کی تصاویر وائرل، لاہور میں نکاح اور ولیمہ منعقد ہوا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
ماہین خان کا نکاح شایان کے ساتھ لاہور میں طے پایا تھا۔ گزشتہ رات ولیمہ کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ دلہن نے اسٹیل گرے رنگ کا دیدہ زیب لہنگا اور زیورات پہن رکھے تھے، جبکہ دلہا نے ڈارک گرے تھری پیس سوٹ زیب تن کیا تھا۔
ماہین خان کی شادی کی یہ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جسے شائقین نے خوب سراہا۔















