کراچی میں بچے کی ہلاکت پر میئر مرتضیٰ وہاب نے اظہار افسوس کرتے ہوئے انکوائری کا اعلان کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بچے کی ہلاکت پر دل سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا، گڑھے کا ڈھکن سائیڈ پر رکھا ہوا تھا، اس دوران یہ بدقسمتی کا واقعہ پیش آیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے، پچھلے دنوں کچھ سیاسی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ تمام ڈھکن لگا دیے گئے ہیں، مگر وہاں ڈھکن کل نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعات خبروں کی سرخی بنتے ہیں، انکوائری کی جارہی ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔














