سعودی عرب اور یو اے ای میں کشیدگی، پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری

پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان یمن کے معاملے پر بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمن کے معاملے پر سعودی عرب، یو اے ای میں کشیدگی، پاکستان کا کردار

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین یمن کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس سلسلے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

سعودی عرب نے یمن میں یو اے ای کے جہاز کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای یمن کے باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا تھا۔ اس معاملے پر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا، جسے یو اے ای کی طرف سے یمن کے علیحدگی پسند گروہ کو اسلحہ پہنچانے کی کوشش قرار دیا گیا۔ سعودی عرب نے یو اے ای سے 24 گھنٹے میں اپنی فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں