بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

بیونسے فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں، وہ یہ مقام حاصل کرنے والی پانچویں موسیقار ہیں۔ بیونسے کا کنٹری البم ‘Cowboy Carter 2025’ دنیا کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کانسرٹ ٹور ثابت ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں، وہ یہ مقام حاصل کرنے والی پانچویں موسیقار ہیں۔

اس فہرست میں بیونسے کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ، بروس اسپرنگسٹن اور جے زی بھی شامل ہیں۔

بیونسے کا کنٹری البم ‘Cowboy Carter 2025’ دنیا کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کانسرٹ ٹور ثابت ہوا۔

یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم کے بعد شروع کیا گیا تھا، جس نے عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل کی۔

2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں ٹورنگ، میوزک کیٹلاگ رائلٹیز اور اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والی 148 ملین ڈالر سے زائد آمدن شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں