تامل ناڈو کے اوٹی میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی اور پانی کی اے ٹی ایمز نصب کی گئی ہیں۔
تامل ناڈو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مشہور پہاڑی علاقے اوٹی میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اوٹی کی انتظامیہ نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے سیاحوں کو دوبارہ استعمال ہونے والی بوتلیں لانے کی ترغیب دی ہے۔
انتظامیہ نے پانی بھرنے کے لیے واٹر اے ٹی ایمز نصب کیے ہیں، جہاں بوتل کو 10 روپے میں بھرا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں واٹر اے ٹی ایم سے پانی کی بوتل بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ قدم تمام سیاحتی مقامات پر لاگو ہونا چاہیے جبکہ دوسرے صارف نے ملک بھر میں اس کے نفاذ کی خواہش ظاہر کی۔














