حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، صاحب اقتدار دل بڑا کریں۔بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالات بدلنے کی امید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کی درخواست، حالات بدلنے کی امید

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل کو یہاں آتے ہیں، لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں اور 2025 گزر چکا ہے، اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک اپنی جگہ ہے لیکن مذاکرات بھی ضروری ہیں۔ حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں ویسے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

بیرسٹر گوہر نے صاحب اقتدار سے درخواست کی کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں اور قوم کے بچوں پر رحم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سسٹم رک گیا ہے، عدالتی احکامات ایس او پیز کے تحت جاری ہیں، لیکن ہمیں طریقہ نکالنا ہوگا جس سے حالات بہتر ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2025 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دو سزائیں ہوئیں، جبکہ دشمن کے ساتھ سیز فائر ہو گیا، لیکن آپس کا تناؤ ختم نہیں ہوا۔ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ سال بھی سزاؤں کا سال لگتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں