سال 2025 میں کئی پاکستانی کرکٹرز نے شادی کی، جس میں حسن نواز، ابرار احمد، کامران غلام اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے شادیوں کے حوالے سے خاص رہا، جب کئی قومی اور معروف کرکٹرز نے زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔ رواں برس شادی کرنے والے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسن نواز، کامران غلام، عثمان طارق اور ویمن کرکٹر سدرہ نواز شامل ہیں۔
جون میں جارح مزاج نوجوان بلے باز حسن نواز نے شادی کی، ان کی تقریب پنجاب کے ضلع لیہ میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
اکتوبر میں پاکستان کے مایہ ناز سپنر ابرار احمد کی کراچی میں شادی کی تقریبات منائیں گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اسی ماہ پشاور میں بلے باز کامران غلام کی شادی بھی ہوئی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے 23 دسمبر 2025 کو لاہور میں غیاث خان سے نکاح کیا، ان کی شادی میں ٹیم کی ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
عثمان طارق کی شادی بھی رواں سال ہی ہوئی، تاہم ان کی شادی کی تاریخ اور تقریبات کی زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔















