پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی اسٹیشن پر دو حصوں میں تقسیم ہونے سے حادثے سے بچ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

باندھی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹرین کے کلپنگ کھلنے سے وہ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرین کے دو حصوں میں تقسیم ہونے پر مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی نے بتایا کہ پریشر پائپ نکل جانے سے ٹرین میں خرابی ہوئی تھی۔

ریلوے انتظامیہ اور عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے اور کچھ دیر میں ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں