گمراہ کن تشہیر پر مختلف سیکٹرز پر بھاری جرمانے عائد

کمپٹیشن کمیشن نے مختلف سیکٹرز میں گمراہ کن تشہیر پر بھاری جرمانے عائد کیے، کنگڈم ویلی، ہنڈائی ٹکسن اور دیگر پر سخت کارروائی کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گمراہ کن تشہیر پر مختلف سیکٹرز پر بھاری جرمانے عائد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کمپٹیشن کمیشن نے رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم اور کاسمیٹکس سیکٹر میں گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے۔

اسلام آباد میں جعلی ہاؤسنگ اشتہارات پر انکوائری جبکہ لاہور میں ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کنگڈم ویلی پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 2 کروڑ 70 لاکھ روپے ریکور کیے گئے۔

اسکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کے خطرناک استعمال پر انکوائری شروع کی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن کی قیمتوں پر گمراہ کن تشہیر پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا جبکہ برٹش لیسیئم پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ الغازی ٹریکٹرز پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسٹریپسلز کیس میں 15 کروڑ روپے جرمانہ برقرار رہا جبکہ جعلی بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کے دعویٰ پر 3N لائف میڈ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈائمنڈ پینٹس کے خلاف جرمانہ برقرار رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں