ریلوے پولیس اہلکار کو ایمانداری پر انعام، وزیر ریلوے کا اعلان

ریلوے پولیس کانسٹیبل راؤ شریف کو 38 لاکھ روپے واپس کرنے پر وزیر ریلوے نے انعام کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریلوے پولیس اہلکار کو ایمانداری پر انعام، وزیر ریلوے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

ریلوے پولیس کے کانسٹیبل راؤ شریف کو ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ راؤ شریف نے ٹرین سے ملے 38 لاکھ روپے اصل مالک کراچی کے تاجر محسن کو لوٹا دیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے راؤ شریف کے عمل کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جو وہ اپنی جیب سے دیں گے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راؤ شریف جیسے ایماندار افراد ریلوے کا اصل چہرہ ہیں اور ایسے اعمال عوام کا اعتماد مضبوط بناتے ہیں۔

کانسٹیبل راؤ شریف نے روہڑی اسٹیشن پر تاجر محسن کو رقم سے بھرا بیگ واپس کیا، جس سے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں