چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل عدالتی نظام کا آغاز کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کیا جس سے عدالتی فیسوں کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل عدالتی نظام کا آغاز کر دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل سسٹمز کا افتتاح کیا، جس سے عدالتی فیسوں اور جرمانوں کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگئی ہے۔

اس نئے نظام کے تحت، عدالتی واجبات نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے براہِ راست ادا کیے جائیں گے، جبکہ چالان فارم اور دیگر مالیاتی امور خودکار طریقے سے انجام پائیں گے۔ اس اقدام سے عدالتی نظام کی شفافیت اور مؤثریت میں اضافہ ہوگا۔

جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عدالتی سٹورز کی نگرانی بھی ڈیجیٹل ہوگئی ہے، جس سے سرکاری سامان کے ضائع ہونے سے بچاؤ ممکن ہوگا۔ وکلاء تنظیموں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ان اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں