چین میں سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ پر شدید تنقید

سلمان خان کی فلم ‘بیٹل آف گلوان’ چین میں تنقید کی زد میں ہے، چینی میڈیا نے 2020 کے گلوان ویلی تصادم کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں سلمان خان کی فلم 'بیٹل آف گلوان' پر تنقید

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سلمان خان کی فلم ‘بیٹل آف گلوان’ کا ٹیزر ریلیز ہونے کے تین دن بعد چین میں شدید تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ چینی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں 2020 کے گلوان ویلی تصادم کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں سلمان خان کو بھارتی فوجی افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بھارتی میڈیا کے مطابق گلوان جھڑپ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم چینی میڈیا نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں دکھائے گئے مناظر زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ بولی ووڈ فلمیں اکثر جذباتی اور تفریحی انداز اپناتی ہیں، لیکن مبالغہ آرائی تاریخ یا چین کی فوج کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتی۔ چینی سوشل میڈیا صارفین نے بھی فلم کے ٹریلر پر تنقید کی ہے، اور فنی اعتبار سے غیر حقیقی قرار دیا ہے۔

گلوبل ٹائمز نے کہا کہ فلم یکطرفہ بھارتی بیانیہ پیش کر کے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ چین نے گلوان ویلی واقعے میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مؤقف دہرایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں