اوپن اے آئی میں 15 کروڑ تنخواہ کی نوکری کے لیے شرط

اوپن اے آئی نے 15 کروڑ روپے سالانہ والے عہدے ‘ہیڈ آف پریپیئرڈنیس’ کا اعلان کیا، جس کے لیے اے آئی کے ممکنہ خطرات کا انتظام کرنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اوپن اے آئی میں 15 کروڑ تنخواہ کی نوکری کے لیے شرط

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے ایک نئی اسامی ‘ہیڈ آف پریپیئرڈنیس’ کے لیے بھاری بھرکم تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔ اس منصب کے لیے سالانہ 5 لاکھ 55 ہزار ڈالر (تقریباً 15 کروڑ روپے) تنخواہ رکھی گئی ہے۔ سام آلٹمین کے مطابق یہ عہدہ دباؤ والا ہوگا اور آپ کو فوراً ہی پیچیدہ مسائل میں کودنا پڑے گا۔

یہ اعلان اے آئی کی تیز رفتار ترقی اور اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ہیڈ آف پریپیئرڈنیس کی ذمہ داریاں اے آئی کے تکنیکی، سماجی اور نفسیاتی اثرات کو مدنظر رکھنے پر مشتمل ہوں گی۔

اس عہدے کے فرائض میں اے آئی ماڈلز کے نقصان دہ استعمال کی نگرانی اور ممکنہ سائبر حملوں کے خطرات کا انتظام شامل ہوگا۔ امیدوار کو مضبوط حفاظتی نظام بنانے اور نفسیاتی چیلنجز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

یہ اقدام ماہرین کی جانب سے ٹیکنالوجی کے خطرات پر زور دینے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ گوگل ڈیپ مائنڈ کے سی ای او نے تشویش ظاہر کی کہ اگر اے آئی کا رخ بگڑ گیا تو یہ انسانیت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں