شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث بی بی ایل سے باہر ہوگئے، وطن واپسی اور ری ہیب پروگرام کی تیاری جاری۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلوی لیگ بی بی ایل سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آئیں گے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے لیے ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جائے گا۔
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے 4 میچز کھیل چکے ہیں اور ان کی انجری کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔















