انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے ہیری بروک کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ سری لنکا کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ہیری بروک کریں گے، جبکہ ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، اور برائیڈن کرس بھی شامل ہیں۔

کرکٹ انگلینڈ کے مطابق اسکواڈ میں سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔ جوفرا آرچر کو خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا جس میں بیس ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں مقابلہ کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں