اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر برفباری کی افواہوں کی تردید

پاکستان محکمہ موسمیات نے مارگلہ ہلز پر برفباری کی افواہوں کو مسترد کر دیا، موجودہ درجہ حرارت برفباری کے لیے موزوں نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر برفباری کی افواہوں کی تردید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں کی چوٹی ٹلہ چرونی پر برفباری کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن کے مطابق 31 دسمبر 2025 کی رات سے 2 جنوری 2026 کی صبح تک برفباری متوقع ہے۔ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ گرج چمک کے طوفان کے باعث شدید ژالہ باری یا برفباری ہو سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

تاہم، پاکستان محکمہ موسمیات نے ان خبروں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مارگلہ ہلز پر برفباری کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ موجودہ درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ برفباری کے لیے صفر ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم درکار ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی بجائے سرکاری موسمیاتی اطلاعات پر انحصار کریں، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب پہاڑی علاقوں میں موسم کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں